Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· March 27, 2024

ایسا تمہارے رنج کو دل سے لگا لیا
سترہ برس میں ہم کو بڑھاپے نے آ لیا

فاتح سپاہ مال غنیمت پہ گر پڑی
ہارے ہوؤں نے شہر پہ قبضہ جما لیا

روٹی ، مکان ،کپڑا ضرورت تو ہیں مگر
تم نے ضرورتوں کو خدا ہی بنا لیا

تکرار ہو رہی تھی خدا کے وجود پر
پھر اس نے اپنے چہرے سے پردہ ہٹا لیا

یہ زندگی کا کھیل ہے رولٹ نہیں کہ تم
جب ہارنے لگو گے تو چرخہ گھما لیا

ریحان سعید

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.