Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Literature - جہانِ ادب

قومی گیت

· March 24, 2024

انور علی رانا

یہ پاک دھرتی ہے جان میری
اسی کے دم سے ہے شان میری

یہ چاند تارہ نشانِ منزل
یہ سبز پرچم ہے آن میری

مری نگاہیں ہیں سر حدوں پر
فلک سے اونچی اڑان میری

میں اپنے قدموں پہ آ کھڑا ہوں
زمانہ دیکھے اُٹھان میری

زمینیں سونا اگل رہی ہیں
ہیں مال و دولت کسان میری

یہ عزم و ہمت یہ شان و شوکت
بڑھا رہے ہیں جوان میری

میں گیت انور اسی کے گاوں
کبھی تھکے نہ زبان میری

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.