Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Kashmir - آزاد جموں کشمیر

کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا خاموش کیوں

· February 5, 2023
کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا خاموش کیوں

چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد ساجدہ احمد

چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد ساجدہ احمدنے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیا ن میں کہاہے کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی، انسانی حقوق کی تنظیموں کی بے حسی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت نہیں دیاجارہا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے،مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر پاکستان میں لازمی شامل رہے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے صرف مقبوضہ کشمیر یا پاکستان نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ کیا ہے۔کالے قانون کے تحت کشمیر کو بھارت میں شامل کرنا مودی سرکار کی ہٹ دھرمی ہے۔ آج کشمیر کی صورتحال تاریخ کے بدترین دور سے سے گزر رہی ہے۔کشمیر ہماری دل جان کا ایک ٹکڑا ہے جسے ہم حاصل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ساجدہ احمد نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کشمیریوں کوآزادی کی جدوجہداوراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرنے کیلئے دنیاپر دباؤ ڈالے اورمسئلہ کشمیرکاپرامن حل نکالاجائے اور کشمیریوں کوان کاحق دیاجائے۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.