نعرۂ انقلاب زندہ باد
بیچ چوراہے پر لگاتا ہوں
لے کے جنتا کی فوج ساتھ اپنے
سرفرازوں کے سر جھکاتا ہوں
میرے سینے میں ظلم کا خنجر
آخرش ایک دن اتارا گیا
صبح اخبار میں خبر آئی
ایک آتنک وادی مارا گیا
نور اقبال (جگتدل)
مغربی بنگال
موبائل نمبر: 9239768229



