Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Pakistan - پاکستان

آزادی کی یادگاریں

· August 5, 2024

Jum l-Indipendenza یعنی آزادی کا دن ، مالٹائی زبان کا یہ دن مالٹا کے لوگوں کے لیے اسلیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ لفظ انکی اپنی زبان کا لفظ ہے ، پاکستان کی طرح مالٹا کے لوگ بھی زبان کے اس فرق سے لڑتے رہے ہیں ، انکی سرکاری زبان کبھی اطالوی تھی کبھی فرانسیسی اور کبھی انگریزی ، 21 ستمبر 1964 کو ایک معاہدے کے تحت مالٹا کا یہ خوبصورت جزیرہ آزاد ہوا ، مالٹا کی تاریخ بہت ہی نشیب و فراز رکھتی ہے ، اسکی جغرافیائی اہمیت بھی بہت ہے ، مسلمانوں کی یورپی حدود میں یہ آخری فتح تھی ، مالٹا کے مشہور نائٹس نے مسلمانوں کا مقابلہ اسلیے کیا کہ اگر مسلمان یہاں سے آگے گئے تو یورپ میں عیسائیت ختم ہو جائے گی ، مگر مسلمان زیادہ عرصہ قابض نہ رہے ،پہلے فرانسیسیوں اور پھر انگریزوں نے اسے اپنی سلطنت کا حصہ بنایا ، نپولین کے لیے یہ جزیرہ بہت اہم تھا ، اسی نے یہاں کے مسلمانوں کو غلامی سے آزاد کروایا ۔ ۔۔ ہر سال اکس ستمبر کو فلورینا میں آزادی کی یاد میں پریڈ ہوتی ہے ، اور یہ مجسمہ آزادی ایک خوبصورت یادگار ہے ۔ جو کہ امن کی علامتی دیوی کو آزادی کا پرچم اٹھائے دکھایا گیا ہے ۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.