Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

افتخار عارف صاحب کی زمین میں غزل

· September 14, 2025
افتخار  عارف صاحب کی زمین میں غزل

مجھے کچھ آرزوئیں
آزمانا چاہتی ہیں
نٸی کچھ گردشِ دنیا دکھانا چاہتی ہیں

کبھی پوری نہیں ہوتی ہر اک خواہش بشر کی
کہیں آ کر امنگیں اک ٹھکانا چاہتی ہیں

ذرا سن لیں ! یہ دنیا تو ہے مانندِ سرائے
غموں کو آپ کیوں اتنا منانا چاہتی ہیں

ہر اک انساں کرے اتنی پرستش آپ کی ہی
تو گویا ساتھ اپنے اک زمانہ چاہتی ہیں

کہاں اور کیسے روکیں لوگوں کو اس دور میں ہم
کہ اندھی خواہشیں فتنے اٹھانا چاہتی ہیں

زماں کی شورشیں بھی ڈھونڈتی ہیں اک ترنم
کہ نغمہ زندگی کا گنگنانا چاہتی ہیں

ہوائیں آج ہیں آمادہ شوریدہ سری پر
وہ اپنی طاقتیں سب کو دکھانا چاہتی ہیں

کبھی بھی آپ کو ہم نے نہیں دی کوئی زحمت
یوں ہی خائف رہیں کوئی بہانہ چاہتی ہیں

تصوف کی طرف جانے لگیں ہیں سوچ ساری
تو کیا اللہ سے اب لو لگانا چاہتی ہیں

دئیے کتنے جلائے خواہشوں کے ہیں ثمر پر
مگر کیا آپ اب اک اور جلانا چاہتی ہیں

ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر

12۔7۔25

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.