Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Articles

اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 22 ستمبر 2025ء

· September 26, 2025
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 22 ستمبر 2025ء

rki.news

لاہور : ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکاء نے سورہ قٓ کی آیات 27،28،29 پر گفتگو کی، نشست میں کہا گیا کہ انسان اپنی عادات کی بدولت اپنے مزاج کا قیدی ہے، شیطان اسے قید سے آزاد نہیں ہونے دیتا اور اپنے جال میں جکڑے رکھتا ہے،گویا شیطانی قید سے چھٹکارا پانے کےلئے مزاجی قید سے آزاد ہونا پڑے گا، ورنہ اللہ کے ہاں نتیجہ اٹل ہے، لاہور پریس کلب میں عدنان لودھی صحافی کی زیرصدارت صاحب صدارت نے تلاوت قرآن کریم اور محمد اشرف محمد داعی نظام قرآن خادم انسانیت نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفسیر مظہری سے حوالہ پیش کیا،آخر میں میاں شبیر نے مرحومین ارکان پریس کلب و اقربا کےلئے دعائے مغفرت اور سیلاب زدگان کی مدد و نصرت کی دعا کی،حاجی عبدالشکور،ثمن عروج،سجاد اعوان،عندلیب اسد،حامد نواز،ساجد ضیاء،شیخ آفتاب حنیف،ناصر محمود،عبدالحمید گورایا اور شجاعت حامد نے گفتگو میں حصہ لیا۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.