Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

انتظار

· June 30, 2024

ساگر تٹ پر
چہروں کا گمبھیر سمندر
امنڈ رہا ہے
اور میں تنہا گھوم رہا ہوں
اپنے سپنے کی رانی کو ایک پہر سے ڈھونڈ رہا ہوں
وعدہ تھا کہ سال نو میں وہ پکنک پر پھر آئیگی
ساون بن کر ، میرے جیون کی بگیا پر پریم کی برکھا برسائیگی
دور سمندر کے پانی میں شام کا سورج ڈوب چلا ہے
ساگر تٹ پہ، حدنظر تک ہاۓ نہ اب کوئی سایہ ہے
لیکن میں تنہا ساحل پر آس لگاۓ
چنچل موجوں کے آنگن میں اپنا ماضی ڈھونڈ رہا ہوں
رکھ کر ہاتھ مرے شانے پر ایک مچھیرا بول رہا ہے
رات ہوئی گھر جاؤ بابو !
جانے والا کب آتا ہے __ !

سہیل نور ( جگتدل )
اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر
کولکاتا میونسپل کارپوریشن اسکول
موبائل نمبر: 9239768229

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.