Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

اُردو غزل

· June 5, 2025

rki.news

حسرتیں اب نہیں ہیں گوارہ مجھے
اب نہ مانگو خدا سے دوبارہ مجھے

اِک میرے پیار کی سودے بازی ہوٸی
پھر قرضے کی مانند اتارہ مجھے

اور میں مٹتا گیا ریزہ ریزہ ہوا
رفتہ رفتہ میں پھر سدھارہ مجھے

عشق کی لہروں میں میں ڈوب گیا
ذوق کی پیاس نے پھر ابھارہ مجھے

پہلےچاھت کی کڑیوں سے جکڑےرکھا
چھوڑ کر اُس نے واپس پکارہ مجھے

میں اِدھر کا رہا نہ اُدھر کا رہا
زندگی توُ نے ہس ہس کے مارا مجھے

دل یہ ماضی سے لپٹا رہا تھا مگر
جسم کرتا رہا پھر اشارہ مجھے

مزمل اسلم ساحل
ملتان
پنجاب

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.