Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

اُردو غزل

· April 24, 2025
اُردو غزل

rki.news

باتوں سے یوں بات گئی ۔
یوں ہی ساری رات گئی ۔

سوچ رہا ہوں کیوں مجھ سے ۔
پوچھ کے میری ذات گئی ۔

وہ بس پیار بہانے سے ۔
دیکھ مری اوقات گئی ۔

ارمانوں کو ساتھ لیے ۔
اس کے گھر بارات گئی ۔

روتے رہیں گے قسمت کو۔
جس گھر وہ سوغات گئی ۔

ساجد ساون جب سے بیتا۔
رم جھم سی برسات گئی۔

نواز ساجد نواز
موضع حسوکے
فیصل آباد

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.