سردیوں کے موسم میں
بارشوں کے ہونے سے
ٹھنڈ بڑھنے لگتی ہے
دل کے کسی کونے میں
بھولی بسری سی کوئ یاد ٹھٹھرنے لگتی ہے
یاد کے سلگتے ہی
آنکھ بہنے لگتی ہے
سانس رکنے لگتی ہے
بے کلی سی ہوتی ہے
سردیوں کے موسم میں
بارشوں کے ہونے سے
یہ بڑی مصیبت ہے
سباس گل



