Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
International - بین الاقوامی

بحرین۔ سابق چئیرمین پاکستان کلب اورکمیونٹی کی ممتاز اور نامور شخصیت افتخار احمد لون انتقال فرماگئے

· January 24, 2023
بحرین۔ سابق چئیرمین پاکستان کلب اورکمیونٹی کی ممتاز اور نامور شخصیت افتخار احمد لون انتقال فرماگئے

مملکتہ البحرین میں طویل عرصے سے مقیم بحرین نژاد پاکستانی افتخار احمد لون آج کینسر کیساتھ طویل جنگ لڑتے ہوئے کنگ حمد ہسپتال میں تقریبا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کا آبائی تعلق سیالکوٹ پاکستان سے تھا۔ مرحوم نے اپنے پیچھے 2 بیٹے اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم افتخاراحمد لون گزشتہ تقریباً 58 سال سے بحرین میں مقیم تھے۔ اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر رکھا تھا۔ وہ پاکستان سکول عیسیٰ ٹاؤن، بحرین کے بانی رکن میں شمار کئے جاتے تھے اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کلب بحرین سال برائے (2011-2013) میں بطور سولہویں چئیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ مرحوم افتخار احمد لون کو بحرینی معاشرے کے تمام طبقے بشمول شہریوں نے عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی بین الاقوامی شپنگ کمپنی میں بطور مشیر خدمات بھی انجام دیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں اپنے اپنے پیغامات میں مرحوم افتخار احمد لون کے اہل خانہ سے انکے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اور وہ اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور اہل و عیال کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.