مختصر اور ضروری بات کرو
لڑکیو خود اپنی احتیاط کرو
کیا تمھارا یہ دل نہیں کرتا
حج کرو اور ہمارے ساتھ کرو
لڑ تو سکتے نہیں ہو تم ہم سے
آؤ ہم سے مذاکرات کرو
میرا سب کچھ تو تم نے لوٹ لیا
اب کہیں اور واردات کرو
ہم تمھارے یہ ہاتھ کاٹ دیں گے
اس سے پہلے کوئی اور ہاتھ کرو
فرقان آدم




