Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

تدبیر ہے تقدیر ہے قرآن ہی جاگیر ہے

· March 25, 2025
تدبیر ہے تقدیر ہے قرآن ہی جاگیر ہے

تدبیر ہے تقدیر ہے قرآن ہی جاگیر ہے

‎اللہ کے فرمان کی قران ہی تصویر ہے

‎انجیل اورتورات بھی اس نے اتاری ہیں مگر
‎ نقش ہے رب کا جہاں قرآن ہی تفسیر ہے

‎یہ دین ہے’ایمان ہے اورعشق کا یہ مان ہے
‎سب درد والوں کے لئے قرآن ہی اکسیر ہے

‎ہر دل پہ اسکا راج ہے’یہ عشق کی معراج ہے
‎سوہنے نبی کے خواب کی قرآن ہی تعبیر ہے

‎ کیوں چاندتارو ں کو ابھی تک پوجتا ہے آدمی
‎اور کیوں بھلا بیٹھا کہ بس قرآن ہی جاگیر ہے

‎پیت بھی اورپریت بھی، بےچین دل کا میت بھی
‎اور سب دلوں میں آس کی قرآن ہی تنویر ہے

یہ جستجو ہے، کو بہ کو, ہے چارہ گر ہی, رو برو .
‎اور لم یزل کے نور سے قرآن ہی تحریر ہے

‎یہ ہے ہمارارہنما ،اورظلمتوں میں یہ ضیاء
‎ابلیس سے بچنے کی بس قرآن ہی تدبیر ہے

‎ہے فاتحہ آغاز اور والناس پر یہ ختم ہے
‎ہر جنگ میں اپنے لیے قرآن ہی شمشیر ہے

ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.