Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

تری یاد کے تارے (سانیٹ)

· May 12, 2024
تری یاد کے تارے (سانیٹ)

تری ہی یاد کے تارے چمکتے
مرے دن رات خوشبو سے مہکتے
کبھی شعلے محبت کے لہکتے
کبھی میں تو کبھی سارے چمکتے
تو آیا تو مجھے آیا سکوں تھا
ترے بن تھی ادھوری یہ محبت
مری سانسوں کو تیری تھی ضرورت
ترا ہی عشق تو میرا جنوں تھا
الگ ہم آج تنہا چل رہے ہیں
یہ رستے خوب ہم کو جانتے ہیں
یہ رہ تاریک ہے ہم مانتے ہیں
وفا کے دیپ سارے جل رہے ہیں
ملے گر روشنی کچھ زندگی کو
بہت ہے یہ ہماری عاشقی کو

نسیم اشک
جگتدل 24پرگنہ (شمال )مغربی بنگال

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.