Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

حسین نام ہے انسانیت کی رفعت کا

· December 19, 2025
حسین نام ہے انسانیت کی رفعت کا

rki.news

یزید وقت کے دل میں نشہ ہے دولت کا
مگر حسین کو ہے شوق دیں کی نصرت کا

یزید اپنی ریاست کا حکمراں ہے مگر
دلوں پہ راج ہے شبیر کی محبت کا

کرم نوازئ شبیر کا اثر دیکھو
کیا ہےحر نے بھی اقرار ان کی بیعت کا

نگاہ لشکر باطل میں خوف طاری ہے
کرشمہ دیکھئیے عباس کی شجاعت کا

چلے ہیں حضرت عباس سوئے نہر فرات
اٹھائے ہاتھ میں پرچم خدا کی نصرت کا

انھیں کے نام سے منسوب ہر بلندی ہے
حسین نام ہے انسانیت کی رفعت کا

زمانہ کہتا ہے منصور لعنتی اس کو
نتیجہ لشکر اعدا کی ہے جہالت کا
منصور اعظمی دوحہ قط

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.