rki.news
کوئی گر چھوڑ کر جائے
محبت موڑ کر جائے
نہیں رکتی کبھی سانسیں
نہ دھڑکن شور کرتی ہے
سمعے کے ساتھ سارے دکھ
نئی چادر فراموشی کی اکثر اوڑھ لیتے ہیں
نئے رنگوں میں جیون کے
یہ خوشیاں ڈھونڈ لیتے ہیں
یہی ہے سچ۔۔۔!
یہی اس دور کی
کڑوی حقیقت ہے ۔۔۔۔!!
شاعرہ: سُباس گل
رحیم یار خان



