” میری چادر “
ہے مری پاسباں مری چادر
جیسے ہو میری ماں مری چادر
بری نظروں سے یہ بچاتی ہے
مجھ پہ ہے مہرباں مری چادر
میں ہوں اس کے حصار میں ہر پل
ہے مری نگہباں مری چادر
اس کے اندر ہی سمٹی رہتی ہوں
ہے مرا آشیاں مری چادر
امتحاں سے بچائے نفس کو یہ
مجھ پہ ہے حکمراں مری چادر
وہ جو دیکھے کسی کو اس کے بغیر
رہے محو فغاں مری چادر
جان لیں لوگ یہ سبھی خانم
ہے یہ میرا نشاں مری چادر
فریدہ خانم , لاہور , پاکستان




