rki.news
فاعِ وطن ہم ہر اک پل کریں گے
وطن کے لئے مشکلیں سب سہیں گے
ہمیشہ ہی آزاد رہنا ہے ہم کو
دفاعِ وطن ہم ہر اک پل کریں گے
دلیری سے دھرتی پہ ہم مر مٹیں گے
کہ جرات سے ہی زندگی ہم جیئں گے
کریں گے وطن کے لئے جان قربان
دفاعِ وطن ہم ہر اک پل کریں گے
کڑے وقت میں ساتھ مل کر چلیں گے
وطن کے لئے جنگ بھی اب لڑیں گے
وطن کا سدا اونچا پرچم رہے گا
دفاعِ وطن ہم ہر اک پل کریں گے
ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر




