rki.news
آپ کی رات کٹ گئی سو کر
اب کسی اور کا نہیں ہونا
میں تو بس رہ گیا ترا ہوکر
دوستا قدر کر محبت کی
تو بہت روئے گا مجھے کھو کر
چھیل دے زخم یا لگا مرہم
اے مرے غم گسار کچھ تو کر
کاٹ کھاتا ہے یہ اکیلا پن
یا خدا ایک سے مجھے دو کر
غم تو یہ ہے کہ پھل نہیں پایا
آپ کے دل میں پیار کو بو کر
اک ملازم ہوں دوسرا شاعر
رُل گیا یار تُو مرا ہو کر
بات منہ پر کہوں گا میں تحسین
تو نے کرنا ہے کچھ اگر، سو کر
یونس تحسین



