rki.news
سیہ پوشی غمِ دل ہے
علم عباس منزل ہے
حقیقت سے وہ غافل ہے
مقابل محض باطل ہے
علی، زہرا، حسین و حسن
کا در ہی، دیں کا ساحل ہے
یقیناً نصرتِ حق کی
یہی اک پاک محفل ہے
کرے جو پیروی ان کی
اسی کا بخت کامِل ہے
جہاں سے روشنی پھوٹی
محبت جس کی حاصل ہے
علی، زہرا، حسین و حسن،
کا در ہی دیں کا ساحل ہے۔
وقاص علی وکاس




