Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

شادی مبارک-دلی دعا

· September 2, 2025
شادی مبارک-دلی دعا

rki.news

خوشیوں کا سماں، دلوں میں بہار ہو
ہر سو محبتوں کا پھیلا اک پیار ہو

آنگن میں سجی ہیں امیدوں کی روشنیاں
زندگی کا یہ لمحہ بڑا ہی یادگار ہو

دلہن بنی ہے چاند سی، دلکش و دلنواز
حسن و حیا میں چھپی الفت کا دیار ہو

خوابوں کی تعبیر کو ملنے چلی ہے
نئی زندگی کا یہ حسین شاہکار ہو

خوشبو سے مہکتی رہے تیری ہر صبح
محبت کا تیرے گھر میں ہمیشہ وقار ہو

رشتوں میں وفا اور دلوں میں اخلاص ہو
تیرے آنگن میں سدا خوشیوں کی بہار ہو

تیرے قدموں میں بچھے خوشیوں کے راستے
پھولوں کی طرح تیرا دل خوشگوار ہو

سسرال میں تجھے ہر محبت ملے
دعا ہے کہ تیرا ہر دن خوش آثار ہو

اللہ کرے جوڑے میں برکت رہے
تیرے نصیب میں ہر خیر کا انوار ہو

معین کی دعاء یہ سفر تجھے مبارک ہو
تیرے خوابوں میں رنگوں کی بہار ہو

چیف سید معین شاہ

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.