Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

عنوان:خلوت کدہ

· July 30, 2025

rki.news

از قلم مریمؔ خضر

ہر خواہش کی تکمیل ضروری نہیں،

ہر غم کا اظہار فرض نہیں۔
‎کچھ غم راز ہوتے ہیں،
‎جنہیں دل میں چھپانا واجب ہوتا ہے۔
‎
‎یونہی بیٹھے بیٹھے اگر دل کی آواز سنائی دے،
‎تو جان لو کہ تم خود سے مل رہے ہو۔
‎کیا تم خود سے ملاقات کا موقع گنوا دو گے؟
‎
‎خود سے ملنے کے سفر میں،
‎خود سے آشنائی بڑی جان لیوا ہوتی ہے۔
‎بہت سا اضطراب جھیلنا پڑتا ہے،
‎خود پر بڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔
‎
‎اور یوں، “خ” سے “س” تک کا خود شناسی کا سفر
‎عرصۂ دراز میں مکمل ہوتا ہے۔
‎
‎روح تمہارے رازوں کی کھڑکی ہے،
‎یعنی تمہارے دل و دماغ سے نکلتی آوازوں کی۔
‎
‎اس دل کو جینے دو،
‎کہ اب اسے مسکرانے کی اجازت دی گئی ہے۔
‎اب دل کے سارے قفل توڑ کر،
‎خود کو زندگی کے دائرے میں آنے دو۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.