جو لکھی ہے آنسوؤں سے ، تجھے وہ کتاب دوں گی
آنکھوں میں بسنے والے ، آنکھوں کے خواب دوں گی
تیرے غم کے سارے کانٹے ، پلکوں سے میں چنوں گی
اپنی خوشی کے سارے ، تجھ کو گلاب دوں گی
کاٹی ہے عمر ساری ، تونے کہاں اے غافل
پوچھے گا جب خدا تو ، کیا میں جواب دوں گی
مالک جو تو بلائے ، چوکھٹ پہ تیری آکے
کس کس نے ہے ستایا ، سارا حساب دوں گی
کہتی ہے یہ محبت ، فرزانہ سوچ لے تو
اب کے جو دل لگایا، میں خود عذاب دوں گی
شاعرہ : فرزانہ صفدر ۔ ٹورنٹو




