Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· November 21, 2024
غزل

وہ اجنبی تھا لیکن ، وہ بے خبر نہیں تھا
جو شریک تھا سفر میں ، میرا ہم سفر نہیں تھا

میرے ساتھ بھی وہ رہ کے، میرے دل میں وہ نہیں تھا
میری نظر میں تھا وہ ، نور نظر نہیں تھا

قدموں میں میرے دنیا ، رکھنے کا تھا ارادہ
سب سے وہ چھین لیتا، اتنا جگر نہیں تھا

خوشبو ، ہوا اور بادل، وہ گاؤں کے نظارے
ہم نے نہ مڑ کے دیکھا، تو جو ادھر نہیں تھا

فرزانہ دیکھو اس کو، روتا ہے خالی گھر میں
لگی بد دعا وہ اس کو ، جس میں اثر نہیں تھا
فرزانہ صفدر ۔ ٹورنٹو

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.