Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· December 16, 2024

کوئی بھی رنج ہو ہم کو زمانے سے چھپانا ہے
تمہی کہتے تھے ہر صورت میں ہم نے مسکرانا ہے

کسی دن مانگنی ہے کوئی شے اپنے لئے ہم نے
کسی دن ہم نے اے تقدیر ! تجھ کو آزمانا ہے

مقدر میں تو بے تعبیریاں لکھ دی گئیں اپنی
تری آنکھوں سے کوئی خواب پر ہم نے چرانا ہے

یہ میری آنکھ میں جو عکس ہے ، ہمراز ہے میرا
یہ میری روح پر جو داغ ہے کافی پرانا ہے

مرا کردار تم کو مار ڈالے گا حقیقت میں
کہانی کا ہر اک منظر تمہیں جب یاد آنا ہے

تمثیلہ لطیف

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.