Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· March 11, 2025

نہ چیخو یوں سنائی دے رہا ہے
تمھارا غم ، دکھائی دے رہا ہے

وہ جو خوش تھا ، مری ناکامیوں پر
صفائی سے صفائی دے رہا ہے

مرا ہم سایہ ، ناکامی پہ میری
بہت خوش ہے ، بدھائی دے رہا ہے

وہ اتنا مہرباں کیسے ہے آخر
مجھے ساری خدائی دے رہا ہے

وہ کافی دیر سے ہے سوچ میں گم
اسے اب کیا سجھائی دے رہا ہے

سنو تمثیلہ اس شاعر کی باتیں
خدا کی جو دہائی دے رہا ہے

تمثیلہ لطیف

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.