rki.news
قسمتِ دل سنوار دی ہے
رب نے ہستی نکھار دی ہے
چاہتوں میں جیا ہے تنہا
عید غم میں گزار دی ہے
پا کے تجھ کو ملا سکوں ہے
دل کو نو رنگ بہار دی ہے
الفتوں میں پگھل گیا ہوں
انا کی چادر اتار دی ہے
حوصلہ کر کے میں نے آخر
دل سے نفرت کو مار دی ہے
سرمئی آنکھ کی ادا نے
ساجدِ دل کو ہار دی ہے
نواز ساجد نواز
موضع حسوکے
فیصل آباد




