Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· May 15, 2025

rki.news

پاسباں جس کو کہہ سکوں گھر کا
کوئی سائیں تو ہو ، مرے سر کا

جو درِ مصطفیٰ ص کا منگتا ہو
وہ بھکاری نہ ہوگا در در کا

میٹھے پانی کا چھوٹا چشمہ ہوں
مجھ سے کیا واسطہ سمندر کا

تیری عزت پہ حرف آئے گا
سر سے آنچل اگر مرے سرکا

خوش دلی سے قبول کرنا ہے
جو ہے لکّھا ہوا مقدر کا

چاہے کتنا بھی ہو سکوں باہر
شور سونے نہ دے گا اندر کا

دل کی باتوں میں آ کے تمثیلہ
روگ مت پال ، زندگی بھر کا

تمثیلہ لطیف

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.