چرچا ہوتا ہے ہر جا اُس مِس کا
‘بند منھ کیجئے گا کس کس کا ‘
لوگ باتیں فقط بناتے ہیں
‘بند منھ کیجئے گا کس کس کا ‘
اپنی اپنی تو ہانکتے ہیں سب
‘بند منھ کیجئے گا کس کس کا ‘
بڑبڑانے کی سب کو عادت ہے
‘بند منھ کیجئے گا کس کس کا ‘.
خود ہی خاموش ہو لیں بہتر ہے
‘بند منھ کیجئے گا کس کس کا ‘
ضبط سے کام کیوں نہیں لیتے
‘بند منھ کیجئے گا کس کس کا ‘
بات محمود ہے سبھی کی تلخ
‘بند منھ کیجئے گا کس کس کا ‘
محمد محمود عالم آسنسول




