rki.news
کسی سے شائد الفت ہو گئی ہے
مگر مجھ سے عداوت ہو گئی ہے
کسی کے واسطے ہوگی یہ جنّت
مری خاطر مصیبت ہو گئی ہے
شکایت تھی ہمیں پہلے اسی سے
یہ دنیا اب ضرورت ہو گئی ہے
مسلسل خامشی سب جانتے ہیں
محبت کی علامت ہو گئی ہے
ضرورت ہے کہ فوراُ ہوش میں آؤ
سدا کھونے کی عادت ہو گئی ہے
ہزاروں عیب اس میں تھے مگر اب
” یہ دنیا بے مروت ہوگئی ہے “
سبق محمود نے ایسا پڑھایا
مجھے اس سے عقیدت ہو گئی ہے
محمد محمود عالم آسنسول




