rki.news
اپنے پیاروں میں جا کے بیٹھے ہو
غم گساروں میں جا کے بیٹھے ہو
دل کے گُلشن کو جن سے آگ لگی
اُن شراروں میں جا کے بیٹھے ہو
کاش! ہم بھی یہ فخر سے کہتے
جانثاروں میں جا کے بیٹھے ہو
سُونپ کر ہم کو شب اماوس کی
چاند تاروں میں جا کے بیٹھے ہو
ہم ہیں کب سے خزاں کی زَد میں گل
تم بہاروں میں جا کے بیٹھے ہو
ُسباس گل



