Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 29, 2025

rki.news

جو کچھ کیا لگن سے کیا یا نہیں کیا
بے جا بھی کام آپ نے بے جا نہیں کیا

پہلے سرِ غرور کچلنے تو دیجیے
پہلے تو مجھ ضعیف نے حملہ نہیں کیا

دو چہرگی سے کوئی تعلق نہیں مرا
غیروں کے درمیاں بھی دکھاوا نہیں کیا

جس پَل کی آرزو میں مَرے جا رہے تھے لوگ
اُس نے بھی انتظار کسی کا نہیں کیا

کھایا ہے مسکرا کے محبت میں زخم روز
زخمِ جگر کرید کے تازہ نہیں کیا

صحنِ سخن میں خود ہی ٹپکتے رہے ثمر
میں نے کسی خیال کا پیچھا نہیں کیا

راغب میں راہِ عشق کا ایسا ہوں راہ رَو
جس پر کسی درخت نے سایہ نہیں کیا

افتخار راغبؔ
ریاض، سعودی عرب

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.