Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 29, 2025
غزل

rki.news

نام آئے مِرا ہونٹوں پہ تِرے نام کے ساتھ
ختم ہر دن ہو مِرا خوب تِری شام کے ساتھ

کب تغّیر کو کبھی روک سکی ہے دنیا
وقت چلتا ہی رہا گردشِ ایام کے ساتھ

دوستوں سے میں گلے مل لوں یہ مری خواہش ہے
وقت کٹ جائے مِرا یوں بڑے آرام کے ساتھ

وقت کی آندھیوں میں ساتھ ہمیشہ ہی دیا
کیوں مِرا آنے لگا نام یوں دشنام کے ساتھ

اصل دولت ہے جہاں میں ملے عزّت سب سے
رہ نہ پاؤں کبھی بھی میں کسی الزام کے ساتھ

بیٹیاں ہوتی ہیں رخصت سبھی میکے سے مگر
اُلفتیں رہتی ہیں پائندہ دروبام کے ساتھ

شعر شاعر پہ اُترتا ہے روانی میں ثمر
اسلئے شاعری کا وصف ہے الہام کے ساتھ

غور سے گر سنو تو یہ ہے بہت عمدہ کلام
ہے ثمر کی یہ غزل خوبئ پیغام کے ساتھ

ثمرین ندیم ثمر

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.