Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· July 2, 2025
غزل

rki.news

وہ لطف محبت ساقی کا وہ چشم جاناں بھول گئے
کچھ گذری ہم پر ایسی بھی وہ راحت دوراں بھول گئے

پھولوں کا رنگ اڑ سا گیا خوشبو بھی اب باقی نہ رہی
باغوں کو نظر حاکم کی لگی سب دور بہاراں بھول گئے

وہ سجدۂ ایماں ترک ہوۓ ہم صبر و تحمل بھول گئے
اسلاف و ثقافت بھول گئے وہ جادہ و پیماں بھول گئے

ہر قول کو ہم نے سچ جانا ہر سچ سے دھوکا کھائیں ہیں
وہ داغ محبت پائیں ہیں سب دوست عزیزاں بھول گئے

ڈاکٹر رشدیٰ قدسیہ
گورکھپور

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.