rki.news
آتا نہیں یقین کہ ان کے ملال میں
زلفیں تری سفید ہوں انیس سال میں
یہ بھی وہ بھول بیٹھی ہے بس ایک سال میں
عمریں گزار دونگی تری دیکھ بھال میں
پھر بھی وہ ہنس رہا تھا مری اور دیکھ کر
آیا ہوا تھا جبکہ مرے انتقال میں
جبکہ ہر ایک رشتہ ہے مجھ سے جڑا ہوا
دنیا میں بن کے رہ گیا پھر کیوں سوال میں
مشکل نہیں تھا اتنا تو عاطفؔ میرا سوال
اٹکا ہوا ہے وہ جو ابھی تک سوال میں
ارشاد عاطفؔ احمدآباد انڈیا




