rki.news
یہ تم جو پوچھتے رہتے ہو اکثر کیا کریں گے ہم
تمہیں پانے کی خواہش میں تمہیں کھویا کریں گے ہم
تری بانہوں کی جنت کے نکالے ہیں کریں گے کیا
زمینِ دل میں آنکھوں کی نمی بویا کریں گے ہم
خدا ہونے کی خوش فہمی اسے تھی جب وہ روٹھا تھا
سمجھتا تھا منانے کے لئے سجدہ کریں گے ہم
نوشاد اشہر اعظمی



