Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· August 21, 2025
غزل

rki.news

جو حالت نشے میں ہیں وہ کار بیچ دیں
اور بیچنے پہ آئیں تو گھر بار بیچ دیں

بچوں کی بھوک کے لئے آب کیا کریں جناب
نام و نمود عزت و کردار؟ بیچ دیں

اُن کو اگر یقیں ہو ملے گی منسٹری
وہ عزت و وقار کیا ؟ کردار بیچ دیں

یہ میڈیا کے لوگ بھی کتنے عجیب ہیں
جھوٹی خبر بھی چھاپ کے اخبار بیچ دیں

ایسے بھی لوگ ہیں جو سیاست کے واسطے
دولت ملے تو اپنی ہی سرکار بیچ دیں

کیسا عجیب دور ہے منصور اعظمی
نام و نمود کے لئے دستار بیچ دیں

منصور اعظمی دوحہ قطر

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.