rki.news
پیار میں ہم وفا نبھائیں گے
چھوڑ کر تم کو ہم نہ جائیں گے
تم جو ناراض بھی ہوۓ ہم سے
ہم تمہیں پیار سے منائیں گے
چھوڑ سکتے ہو ساتھ میرا تم
ہم تمہیں چھوڑ کر نہ جائیں گے
ناز نخرے تمہارے اے دلبر
ہم بڑے شوق سے اٹھائیں گے
ان کی الفت سہیل ہے دل میں
حال دل کا انہیں بتائیں گے
سہیل نور (جگتدل)
اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر
کولکاتا میونسپل کارپوریشن اسکول



