Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· August 22, 2025
غزل

rki.news

وہ جا رہے ہیں جدھر جہاں تک
مُجھے بھی جانا ہے کارواں تک

تمھاری رگ رگ میں میں بسا ہوں
مجھے نکالوگے تم کہاں تک

گلوں سے خُوشبو نچوڑ لینگے
کبھی جو پہونچیں گے گلستاں تک

مرا عروج و کمال دیکھو
مری رسائی ہےلا مکاں تک

تری دعا کا ہے مجھ پہ سایہ
کوئی یہ پہنچا دے میری ماں تک

ترے ستم کا حساب ہوگا
جب آہ پہنچے گی آسماں تک

جہاں پڑے ہیں قدم ہمارے
تری رسائی نہیں وہاں تک

اُسے نہ منصور تو عیاں کر
جو راز ہے اپنے درمیاں تک

منصور اعظمی دوحہ قطر

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.