Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· August 29, 2025

rki.news

یونہی بے یقیں، یونہی بے نشاں، مری آدھی عمر گزر گئی
‎کہیں ہو نہ جاؤں میں رائیگاں ، مری آدھی عمر گزر گئی

‎کبھی سائبان نہ تھا بہم، کبھی کہکشاں تھی قدم قدم
‎کبھی بے مکاں کبھی لا مکاں ، مری آدھی عمر گزر گئی

‎ترے وصل کی جو امید ہے، وہ قریب ہے کہ بعید ہے
‎مجھے کچھ خبر تو ہو جانِ جاں ، مری آدھی عمر گزر گئی

‎کبھی مجھ کو فکرِ معاش ہے، کبھی آپ اپنی تلاش ہے
‎کوئی گُر بتا مرے نقطہ داں ، مری آدھی عمر گزر گئی

‎کوئی طعنہ زن مری ذات پر، کوئی خندہ زن کسی بات پر
‎پئے دلنوازیء دوستاں ، مری آدھی عمر گزر گئی

‎اُسے پا لیا اُسے کھو دیا، کبھی ہنس لیا کبھی رو دیا
‎بڑی مختصر سی یہ داستاں ، مری آدھی عمر گزر گئی

‎ابھی وقت کچھ مرے پاس ہے، یہ خبر نہیں ہے قیاس ہے
‎کوئی کر گلہ مرے نقطہ داں ، مری آدھی عمر گزر گئی

‎کہاں کائنات میں گھر کروں، میں یہ سوچ لوں تو سفر کروں
‎اسی سوچ میں تھا کہ ناگہاں، میری آدھی عمر گزر گئی۔

عرفان ستار

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.