لے کے قاتل سے روپیہ چپ چاپ
کر دیا آپ نے رہا چپ چاپ
دیکھ کر ان کا دلنشیں چہرہ
میں بھی یارو نہ سکا چپ چاپ
خواب میں ہی سہی وہ آ جاتی
میں اسے صرف دیکھتا چپ چاپ
چاہتے ہو کہ تم ستم ڈھاؤ
لوگ سہتے رہیں؟ سدا چپ چاپ
عدل و انصاف کا ہوا ہے خون
اور بیٹھی ہے عدلیہ چپ چاپ
راقم وقت رہ نہ پائے گا
سن کے غزہ کا سانحہ چپ چاپ
پھیل جائے نہ انتشار کہیں
مصلحت تھی کہ میں رہا چپ چاپ
تم نے پوچھے بغیر ہی منصور
کر لیا دل میں فیصلا چپ چاپ
منصور اعظمی دوحہ قطر



