Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 2, 2024
غزل

دِل لگا ہو اگر کتابوں میں
لُطف آتا ہے کب شرابوں میں

کیسے کہہ دُوں کہ وہ نہیں ملتا
روز آتا ہے میرے خوابوں میں

کب گناہوں کی لذتیں چکھیں
ہم تو اُلجھے رہے ثوابوں میں

چاند کو کیا غرض ہتھیلی سے
حُسن چھپتا نہیں حجابوں میں

دیجیے شوق سے دغا مجھ کو
عمر گزری ہے ان سرابوں میں

آپ کو دیکھنا ہے جی بھر کے
رنگ بھرنے ہیں کچھ گلابوں میں

جانے کیا کیا سوال تھے لیکن
آپ ہی تھے مرے جوابوں میں

ہم نے پائی ہے آگہی ذُلفی
ہم بھی شامل ہیں کامیابوں میں

شاعر ذوالفقار علی ذُلفی
( ڈھڈی پھپھرہ جہلم )

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.