rki.news
جس کا مضبوط ارادہ ہوگا
رستہ آسان اسی کا ہوگا
آزمائے گی یہ دنیا تم کو
اور ایماں کا بھی سودا ہوگا
سامنے سارے جھکائیں گے سر
جیب میں جب ترے پیسہ ہوگا
زندگی رب کے حوالے کر دے
سوچتا کیا ہے سب اچھا ہوگا
چھوڑ دے ظُلم وگرنہ ظالم
بالمقابل ہمیں آنا ہوگا
مان لے حکم خُدا کا ورنہ
تُجھ کو معلوم ہے کل کیا ہوگا
جس کا ایمان و یقیں ہے کامل
اُس کا جنت میں ٹھکانا ہوگا
چاہیے عزمِ جواں تو منصور
دل کو فولاد بنانا ہوگا
منصور اعظمی دوحہ قطر




