Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 5, 2024

منزلوں کی آرزو میں ہمسفر بدلے گئے
زندگی کٹتی رہی اور گھر پہ گھر بدلے گئے

عمر بھر ہم بھی نہیں ٹک پائے ہیں اک بات پر
فیصلے اپنے بھی آخر عمر بھر بدلے گئے

یہ تو اچھا ہے کہ ہم برباد ہونے سے بچے
یہ تو اچھا ہے کہ چہرے وقت پر بدلے گئے

ان خیالوں کو بھی کچھ تبدیل کرلیں گے ضرور
قافیے اپنی غزل کے ہم سے گر بدلے گئے

دوستوں کو ہو گیا ہے کیا نہ جانے آج کل
اس قدر سوچا نہیں تھا جس قدر بدلے گئے

ہم نصیبِ دار پہ تمثیلہ جچتے تھے بہت
خال و خد لیکن ہمارے چاک پر بدلے گئے شاعره تمثیلہ لطیف

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.