Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· November 4, 2025
غزل

rki.news

شوق سے جاؤ رہو پردیس میں
فکر گھر کی بھی رکھو پردیس میں

وقت رخصت یہ بزرگوں نے کہا
جاؤ تم پھولو پھلو پردیس میں

یہ کہا تھا اُس نے آنسو پوچھ کر
بھول مت جانا سنو پردیس میں

خواب کو تعبیر دینی ہو اگر
ریت کے بستر پہ سو پردیس میں

کیسے ہوتے ہیں یہ لمحے ہجر کے
کیا بتائیں آپ کو پردیس میں

ماں کی ممتا باب کا سایہ نہیں
کیسے جیتے ہو کہو پردیس میں

جب انھیں کوئی خُوشی حاصل نہیں
كس لئے منصور ہو پردیس میں

منصور اعظمی دوحہ قطر

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.