Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 24, 2024
غزل

اُس کو مِلتا نہیں کچھ مِری مات سے
بس وہ مجبور ہے اپنی عادات سے

گِرنے والا تھا ویسے بھی میرا مکاں
کوٸی شکوہ نہیں مجھ کو برسات سے

جان و دِل سے جسے میں نے چاہا سدا
کھیلتا ہے وہ اب میرے جذبات سے

تنگ تھے مجھ سے اپنے سبھی اِس لیے
شہر میں آ گیا ہوں میں دیہات سے

مجھ سے سرزد ہُوئی تو نہیں ہے خطا
ہو گیا ہے خفا جانے کِس بات سے

بڑھ گئیں اور بھی دِل کی بیتابیاں
کیا مِلا دو گھڑی کی ملاقات سے

ان غریبوں کی بستی کا مت پوچھیے
تنگ ہے ہر کوئی اپنے حالات سے

تیری یادوں نے غم سے نکالا ہے یوں
جیسے دِن کو نکالا گیا رات سے

ہار کر بھی ہوں ذُلفی میں جیتا ہُوا
جنگ درپیش تھی اپنی ہی ذات سے

شاعر ذوالفقار علی ذُلفی
( پنڈ دادنخان جہلم )

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.