rki.news
پیش کی اس نے اتنی پیاری غزل
ذہن۔ و دل پر ہے اب بھی طاری غزل
کیوں کسی اور پر کہیں غزلیں
اتنی پیاری ہے جب ہماری غزل
تیرے بن میں غزل کہوں کیسے
ساری غزلوں پہ تو ہے بھاری غزل
میں نے منصور بے خودی میں آج
شیشہ _ قلب پر اتاری غزل
منصور اعظمی دوحہ قطر




