rki.news
ن کے ہونٹوں پہ جو کہانی ہے
وہ مرے پیاس کی نشانی ہے
تین دن کی ہی زندگانی ہے
کمسنی، پیری اور جوانی ہے
آپ سے دور جا نہیں سکتے
آپ سے دوستی پرانی ہے
ڈوبنے والے ڈوب جاتے ہیں
دل کے دریا میں اتنا پانی ہے
تونے ماں کا ادب کیا مومن
تیرے قدموں میں کامرانی ہے
میر مومن بلرامپوری




