Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· December 23, 2025
غزل

rki.news

یہاں پر آبرو ریزی ہوئی ہے
لہو سے اوڑھنی بھیگی ہوئی ہے

زباں اِنصاف کی گونگی۔ ہوئی ہے
رہائی آج قاتل کی ہوئی ہے

بہت ہی گرم ہے بازار نفرت
عداوت کی وبا پھیلی ہوئی ہے

نہ جئیے گی نہ جینے دیگی سب کو
یہ دنیا نے قسم کھآئی ہوئی ہے

کیا تھا جس کی رکھوالی کا وعدہ
وہی چادر ابھی میلی ہوئی ہے

مکان دل میں جب سے آپ آئے
عجب سی روشنی پھیلی ہوئی ہے

خوشی منصور ہے گھر میں کسی کے
خُدا کے فضل سے بیٹی ہوئی ہے

منصور اعظمی دوحہ قطر

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.